کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے، مختلف عالمی رپورٹس میں بھارتی مظالم رقم ہیں، یوکے اور یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے

1210839
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے:  شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے، مختلف عالمی رپورٹس میں بھارتی مظالم رقم ہیں، یوکے اور یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے موضوع پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے، مختلف عالمی رپورٹس میں بھارتی مظالم رقم ہیں، یوکے اور یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

وزیرخارجہ نے فلسطین سے متعلق اظہار خیال کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھے گا، اہل فلسطین مسلسل اسرائیل کے ظلم و بربریت برداشت کررہے ہیں، فلسطین کے اسکول میں پرتشدد کارروائی سے 15 بچوں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا متمنی ہے، عالمی برادری فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحد کے مطابق تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا متمنی ہے، عالمی برادری فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحد کے مطابق تسلیم کرے                                

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا متمنی ہے، عالمی برادری فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحد کے مطابق تسلیم کرے



متعللقہ خبریں