سمندر سے 5 ہزار474میٹرتک ڈرلنگ پرپریشرسگنل ملاہے ، اچھی خبرملنے کا انتظار کیا جائے: علی زیدی

انہوں نے کہا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے پانچ ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔ تیل کی دریافت سے متعلق میڈیا پر خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ آخری چند دن رہ گئے

1202212
سمندر سے 5 ہزار474میٹرتک ڈرلنگ پرپریشرسگنل ملاہے ، اچھی خبرملنے کا  انتظار کیا جائے: علی  زیدی

ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سمندر سے 5ہزار 474میٹرتک ڈرلنگ ہونے پرپریشرسگنل ملاہے، مختلف مقامات سے پریشرریلیزہواہے، تیل کی دریافت سے متعلق اچھی خبرملنے کاامکان ہے، ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ساڑھے پانچ ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے پانچ ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔ تیل کی دریافت سے متعلق میڈیا پر خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ آخری چند دن رہ گئے، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آجائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سلیکٹو کہنے والے ڈیفیکٹو جونیئر زرداری نے کبھی والد سے پوچھا کہ ایان علی سے ان کا کیا رشتہ ہے؟ ایک پرچی کے بعد خودساختہ چیئرمین بننے والے ان کے والد کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم پر نکلے بلاول زرداری خود نیب کیسز کی زد میں ہیں۔ لیاری اورکراچی کے بعد اب سندھ بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔



متعللقہ خبریں