مزارِ شریف ۔ کابل ۔ پشاور ریلوے لائن کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کا کام شروع

یورپ، روس، ازبیکستان، افغانستان ، پاکستان، ہندوستان اور جنوب مشرقی  ایشیائی ممالک کو  ایک دوسرے سے ملانے والی مذکورہ ریلوے لائن  علاقائی تجارت کو وسعت دیتے ہوئے بین الامملکتی تعاون  کو فروغ دے گی

1104644
مزارِ شریف ۔ کابل ۔ پشاور ریلوے لائن کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کا کام شروع

ازبیکستان ، روس، قزاقستان ، افغانستان اور پاکستان "مزار شریف۔ کابل۔پشاور" ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ اور مالی کنسورشیم تشکیل دیں گے۔

ازبیکستان محکمہ  ریلوے  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ازبیکستان، روس،قزاقستان ، افغانستان اور پاکستان    ریلویز کے حکام نے ازبیکستان   کے دارالحکومت تاشقند میں یکجا ہوتے ہوئے  مزارِ شریف۔کابل۔ پشاور ریلوے لائن کی تعمیر کے معاملے  پر غور کیا۔

اعلامیہ کے مطابق  یورپ، روس، ازبیکستان، افغانستان ، پاکستان، ہندوستان اور جنوب مشرقی  ایشیائی ممالک کو  ایک دوسرے سے ملانے والی مذکورہ ریلوے لائن  علاقائی تجارت کو وسعت دیتے ہوئے بین الامملکتی تعاون  کو فروغ دے گی اور افغانستان سمیت علاقائی ممالک  کے ترقیاتی منصوبوں کو سرعت دلائی گی۔

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے دسمبر 2017 میں تاشقند کا دورہ کرتے ہوئے ازبیکستان اور افغانستان کے درمیان 760 کلو میٹر طویل مزارِ شریف۔شبرگان۔ مائمانا۔ہیرات " ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔



متعللقہ خبریں