کراچی میں چینی قونصل خانے پردہشت گردوں کا حملہ ناکا م، حملے میں پانچ افراد ہلاک، سیکورٹی ہائی الرٹ

کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے پر آج صبح ساڑھے 9 بجے 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے قونصل خانے پر فائرنگ کی اور اس دوران انہوں نے بم کا دھماکا بھی کیا۔ہلاک ہونے والوں میں تین حملہ آور اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں

1093325
کراچی میں چینی قونصل خانے پردہشت گردوں کا حملہ ناکا م، حملے میں پانچ افراد  ہلاک، سیکورٹی ہائی الرٹ

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے پر مسلح افراد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور اس کارروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے پر آج صبح ساڑھے 9 بجے 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے قونصل خانے پر فائرنگ کی اور اس دوران انہوں نے بم کا دھماکا بھی کیا۔ہلاک ہونے والوں میں تین حملہ آور اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کے مطابق حملہ آور جمعے کی صبح ایک گاڑی میں چینی قونصل خانے تک پہنچے اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

حملہ آوروں نے پہلے دستی بموں سے دھماکے کیے اور اس کے بعد مسلح افراد اور عمارت کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کمپاؤنڈ میں داخل نہ ہو سکے اور انھیں اس سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے مزید بتایا کہ اس حملے میں چینی قونصل جنرل سمیت

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے مزید خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد چینی قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے ہیں جبکہ چینی قونصل جنرل اور قونصل خانے کا عملہ واقعے میں محفوظ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے 3 مسلح دہشت گرد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے اپنی گاڑی چینی قونصل خانے سے کافی دور کھڑی کی اور قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بم کا دھماکا کیا۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹرسیمی جمالی نے واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

چینی قونصل خانہ کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں صبا ایونیو پر واقع ہے جس کے اطراف میں عبداللہ شاہ غازی ؒ کا مزار،روسی قونصل خانہ، کویت قونصل خانہ، باغ ابن قاسم اور ایک مشہور سپر اسٹور جبکہ قریب ہی بلاول ہاؤس بھی ہے۔



متعللقہ خبریں