دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی کے بعد ملک مسلسل استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولسن سے ملاقات کی جہاں آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

1067357
دہشت گردی  کی جنگ میں کامیابی کے بعد  ملک   مسلسل  استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقا توں کے دوران کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولسن سے ملاقات کی جہاں آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ملاقاتیں برطانوی چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن ، برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیفنس ، برطانوی نمائندہ خصوصی پاکستان افغانستان اور بر طانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمارک سیڈول سے کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ   برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ملاقاتوں  میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اعلیٰ عسکری حکام سےملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے کہا پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

جنرل قمرجاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے دیرپا امن کے قیام کی جانب گامزن ہے، باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون بلند سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے یاد رہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس پاک فوج کی کمان سنبھالی جس کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل وہ چین سمیت مختلف ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں