دنیا میں دو عظیم لیڈر ہیں ایک عمران دیگر ایردوان: بشری بی بی

پاکستان کی خاتون اول بشریٰ خان نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ موجودہ دور میں دنیا میں دو عظیم لیڈر ہیں ایک عمران خان اور ایک ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ہیں

1059003
دنیا میں دو عظیم لیڈر ہیں ایک عمران دیگر ایردوان: بشری بی بی

 پاکستان کے نجی  ٹیوی چینل کے ایک  پروگرام   میں بشریٰ بی بی  نے کہا کہ ان کے شوہر انتہائی سادگی پسند انسان ہیں ان کے پاس کپڑوں کی تعداد بھی  کم  ہے  اور  وہ دنیاوی خواہشات بھی  نہیں رکھتے۔

پاکستان کی خاتون اوّل نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ ان کو خواب میں پیغمبرِ اسلام کی جانب سے کہا گیا کہ وہ عمران خان سے شادی کریں۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بی بی  نے کہا کہ شادی کے وقت ان کے بارے میں ایسی بھی غلط افواہیں پھیلائی گئیں کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے طلاق کے بعد اسلامی احکامات کے مطابق عدّت کا وقت پورا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتونِ اول بننے کے بعد انہوں نے اولڈ ہومز اور یتیم خانوں کا دورہ کیا۔

 یہ تجربہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔

 خاتون اوّل نے بتایا کہ انہوں نے معذور ، بزرگ اور تنہا افراد کو دیکھا  ان میں سے کچھ افراد کے چہرے ان کے ذہن میں نقش ہو گئے ہیں اور اب وہ ان مراکز میں رہائش پذیر افراد کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے کوششیں جاری رکھیں گی۔

پروگرام کے میزبان ندیم ملک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بشری بی بی نے کہا،’’ عمران خان ایک سیاست دان نہیں ہیں بلکہ وہ ایک لیڈر ہیں۔‘‘

 بشریٰ خان نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ موجودہ دور میں دنیا میں دو عظیم لیڈر ہیں ایک عمران خان اور ایک ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان۔

 



متعللقہ خبریں