پاکستان میں بلدیاتی نظام کوحتمی شکل دینےکی تیاریاں،وزیراعظم کی48گھنٹوں میں سفارشات پیش کرنےکی ہدایات

سفارشات منظوری کے بعد صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جائیں گی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایجنڈے میں شامل ہے کہ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گی

1048043
پاکستان میں بلدیاتی نظام کوحتمی شکل دینےکی تیاریاں،وزیراعظم کی48گھنٹوں میں سفارشات پیش کرنےکی ہدایات

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی نظام پر خصوصی کمیٹی کو 48 گھنٹے میں موجودہ بلدیاتی حکومت کے نظام میں تبدیلی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ ماضی میں اختیارات کی ایک شخص کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے لوگ  اپنے حق سے محروم رہے جس کی وجہ سے ترقی نہ ہوسکی اور حکومتی امور چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی نظام کی تشکیل نو کیلئے جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

سفارشات منظوری کے بعد صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جائیں گی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایجنڈے میں شامل ہے کہ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گی۔ وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ہمارا اہم ہدف 100روزہ ایجنڈے کا نفاذ ہے۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اجلاس میں چاروں صوبوں کے ترجمان کے ساتھ بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے 6 مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی تھیں، جنہیں حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف نے 100 دن کے پلان میں ’تبدیلی‘ کا اعلان کیا تھا جس میں سول سروس اور بلدیاتی نظام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے بھی ٹاسک فورس تشکیل دی۔

تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اپنی انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں نافذ بلدیاتی نظام کو ملک بھر میں متعارف کرانا چاہتی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو بہتر نتائج ملیں گے۔



متعللقہ خبریں