پنجاب اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھالیا، اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابی دنگل شروع

واضح رہے کہ پیر 13 اگست کو انتخابات 2018ء میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی ،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا اسمبلی کے ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے سب سے تاخیر میں آج حلف اٹھایا ہے

1032514
پنجاب اسمبلی کے ارکان  نے حلف اٹھالیا، اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابی دنگل شروع

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نےحلف اٹھا لیاہے، اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ پیر 13 اگست کو انتخابات 2018ء میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی ،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا اسمبلی کے ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے سب سے تاخیر میں آج حلف اٹھایا ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے احتجاجاً بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران صوبائی کابینہ کے ارکان نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔ اجلاس کے اختتام سے پہلے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خفیہ ووٹنگ سے انتخاب ہوگا۔

پنجاب کی نئی اسمبلی میں اس بار سینئر سیاستدان بھی ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جن میں چوہدری پرویز الہی، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، علیم خان، میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی سپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعدا د پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلزپارٹی کی 10 ہے۔ راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں جبکہ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی 7 سیٹیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں