پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں تنہا اور بلوچستان میں متحدہ حکومت تشکیل دے گی: نعیم الحق

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے دعوٰی کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں،آزاد اراکین سے رابطہ ہے، پورا یقین ہے پنجاب میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی

1020949
پی  ٹی  آئی خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں تنہا اور بلوچستان میں  متحدہ  حکومت  تشکیل دے گی: نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عوام نے انھیں منتخب کیا ہے اور پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی اور بلوچستان میں    بھی حکومت سازی کے لیے   مذاکرات جاری ہیں۔  

تحریک انصاف کو  خیبر پکٹونخواہ میں  حکومت تشکیل دینےکے  لیے پہلے سے  بھی زیادہ مینڈٹ ملا ہے  اور پی  ٹی آ ئی  تنہا ہی حکومت تشکیل دے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے دعوٰی کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں،آزاد اراکین سے رابطہ ہے، پورا یقین ہے پنجاب میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی ۔

اسلام آباد میں  رہ نما پی ٹی آئی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، حکومت بنانےکے لئے پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر دھاندلی کے الزامات ہیں وہ حلقہ کھولنےکے لئےتیارہیں۔حکومت بنانےکے لئے بہت سی جماعتوں سے الحاق کے آپشن موجودہیں، پیپلزپارٹی سےحمایت کے لئےکوئی رابطہ نہیں کیاگیا، پنجاب کے آزاد اراکین سے رابطہ جاری ہے۔

 

نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑےگا، پیپلزپارٹی سےالحاق کا کوئی امکان نہیں، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں اکیلے حکومت بنالیں گے جبکہ بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنائیں گے۔



متعللقہ خبریں