تاجکستان میں صدر ممنون حسین کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ، باہمی امور پر بات چیت

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اس ضمن میں پاکستان افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا

996729
تاجکستان میں صدر ممنون حسین کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ، باہمی امور پر بات چیت

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا کیونکہ یہ علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔

انہوں نے بدھ کے روز دوشبنے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے اعلی سطح پر دوطرفہ روابط ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ یہ ملاقات افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی خواہش پر صدر مملکت ممنون حسین کی دوشنبے میں قیام گاہ پر ہوئی۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اس ضمن میں پاکستان افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

 



متعللقہ خبریں