ملک میں کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا ایک روایت بن گئی ہے: شاہد خاقان عباسی

اگر کسی نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے تو وہ نواز شریف ہیں ۔ مسلم لیگ کو 5 سال کام نہیں کرنے دیا گیا، کبھی دھرنے  ہوئے تو کبھی عدالتوں میں گھسیاٹا گیا: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

941974
ملک میں کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا ایک روایت بن گئی ہے: شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا ایک روایت بن گئی ہے لیکن جس ملک میں سیاستدانوں کی عزت نہیں ہو گی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے کام کرنے کی بجائے محض وقت ضائع کیا ہے لہٰذا 15 سال  کی خرابیوں کے 5 سالوں میں دُور ہونے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے تو وہ نواز شریف ہیں ۔ مسلم لیگ کو 5 سال کام نہیں کرنے دیا گیا، کبھی دھرنے  ہوئے تو کبھی عدالتوں میں گھسیاٹا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جس ملک میں سیاستدانوں کی عزت نہیں ہو گی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے لیکن سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں عدالتوں میں نہیں اور عوام جو فیصلہ کرتی ہے وہ درست ہوتا ہے۔ عوام نے 2008 میں فیصلہ کیا اور آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے نتیجتاً 2013 میں عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان   عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور گالیوں اور بد زبانیوں سے ہمیشہ پرہیز کیا ہے۔



متعللقہ خبریں