ملالہ یوسف زئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں،وزیراعظم سے ملاقات
سوات میں جنگجووں کی گولی کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہیں سرکاری مہمان کے طور پر تحفظ دیا جا رہا ہے
939808
![ملالہ یوسف زئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں،وزیراعظم سے ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/3637458529malalabelgesel.jpg?time=1719081614)
سوات میں جنگجووں کی گولی کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہیں سرکاری مہمان کے طور پر تحفظ دیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق، ملالہ دبئی کے راستے نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے پاکستان پہنچی ہیں جہاں وہ چا رروز قیام کریں گی ۔
اس دوران انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بری فوج کے سربراہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔
یادرہے کہ 9 اکتوبر 2012 کو ملالہ کو اسکول سے واپسی پرسوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بنایا گیا تھااور اس حملے کے بعد وہ علاج کے لیے لندن چلی گئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے قیام جاری اورتعلیم جاری رکھی وہ اس حملے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔