ملکی نظام آئینی حدود کے اندر رہ کر ہی چلایا جاسکتا ہے: نواز شریف

نوازشریف نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، سینیٹ انتخاب میں جوتماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، آئین پرعملدرآمد کی خواہش کوئی بری تونہیں

930049
ملکی نظام آئینی حدود کے اندر رہ کر ہی چلایا جاسکتا ہے: نواز شریف

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ والے اور کراچی والے ایک ہی دربار پر جاکر جھکے اس کی کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہیے۔

صحافی نے نواز شریف سے پوچھا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی طرح عام انتخابات کو بھی مینج کیا گیا تو کیا کریں گے ؟۔ نواز شریف نے کہاکہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے ۔ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔

نوازشریف نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، سینیٹ انتخاب میں جوتماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، آئین پرعملدرآمد کی خواہش کوئی بری تونہیں، عمران خان اور زرداری صاحب کو سنجرانی ہاوٴس کا پتہ کس نے بتایا اور کون سا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے، ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں تاہم محمود اچکزئی نے قبائل کے احتجاج میں جو بات کی اس پر انکوائری ہونی چاہئے۔

نوازشریف نے کہا کہ وہ نظام لے کرآئیں گے جوملک کی ضرورت ہے، موجودہ نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کررہے ہیں، انصاف نہ ملنا یا دیرسے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں