اپوزیشن کا اتحاد جیت گیا، صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب

اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفرا لحق نے 46 ووٹ حاصل کیے ہیں۔صادق سنجرانی نے چیئرمین کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کیا

928021
اپوزیشن کا اتحاد جیت گیا، صادق سنجرانی  57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب

پاکستان  میں ایوانِ بالا  سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفرا لحق نے 46 ووٹ حاصل کیے ہیں۔صادق سنجرانی نے چیئرمین کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کیا اور اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل ہوا۔

تمام اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیا اور ووٹنگ تقریباً پونے 6 بجے مکمل ہوئی۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو مکمل ہونے پر صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی کا اعلان ہوا۔

پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 57 ووٹ حاصل کیے۔

اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی۔

مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے نامزد امیدوار راجا ظفرالحق کو نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی اور فاٹا سے 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے حلف لیا۔

صادق سنجرانی نے حلف لینے کے بعد اپنا منصب سنبھال لیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کرادیا گیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں