نواز شریف کو سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کے اختیارات

سینیئر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں پر غور کیا گیا

926813
نواز شریف کو سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کے اختیارات

مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے لیے نواز شریف کو مکمل طور پر  اختیارات  سونپ دیے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام  آباد میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایک نئی  حکمت ِعملی  بھی مرتب کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے  سربراہان بھی شامل تھے۔

اجلاس کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ کل تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ آج ہماری جماعت سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے امیدواروں کے انتخاب کے لیے نواز شریف کو مکمل اختیار دے دیا ہے اور حتمی فیصلہ انہی کا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ اجلاس میں رضا ربانی کا نام بھی زیر بحث آیا ہے اور نوازشریف بھی رضا ربانی کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوںکی بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےعہدوں کے لیے سرگرمیاں عروج پر ہیں

تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لیے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے چیئرمین سینیٹ کے لیے فروغ نسیم کا نام تجویز کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں