شریف خاندان کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج بروز بدھ دو بجے لاہور آئیں گے اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ حالی روڈ گلبرگ میں مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے جائینگے

914870
شریف خاندان کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ایک بار پھر عدلیہ کے ذریعے من پسند فیصلے صادر کرانا چاہتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عدلیہ کے خلاف حملے، بلیک میلنگ بالکل برداشت نہیں، شریف خاندان جو چاہتا ہے ایسا قطعی ہونے نہیں دیں گےانکی ڈکٹیشن پر فیصلے ہوں تو انہیں انصاف لگتا ہے ،جسٹس قیوم کو انکی ٹیلیفون کال عدلیہ کیخلاف سازش تھی لیکن شریف خاندان کواندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکاہے ، عدلیہ پراس طرح کے حملے برداشت نہیں کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ   ججزکوپاناماکیس کی سماعت کے دوران بلیک میل کیاجاتارہا۔ بلاول نے کہا کرپشن کے عالمی سکینڈل کونوازشریف سازش قراردیتے رہے جبکہ شریف برادران جھوٹ اورمنافقت کے کھیل کے ماہرہیں۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج بروز بدھ دو بجے لاہور آئیں گے اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ حالی روڈ گلبرگ میں مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے جائینگے ۔ بلاول بھٹو بعدازاں بلاول ہائوس چلے جائینگے ۔

خیال رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ شریف خاندان قومی اداروں کو بیچنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر ایسا ہوا تو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں