ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے، آئین میں ٹیکنو کریٹس کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعظم خاقان عباسی

وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب جمہوریت مضبوط بنیادوں پر ااستوار ہوچکی ہے اور کس جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، انشااللہ سینیٹ کے انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے

891804
ملک  میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے، آئین میں ٹیکنو کریٹس کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعظم  خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے  اور جو لوح حکوم،ت گرانے کی باتیں کرتے ہیں ان کو  منہ کی کھانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ    آئین میں ٹیکنو کریٹس کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں حکومت وہی کرے گا جسے پاکستان کے عوام منتخب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب جمہوریت مضبوط بنیادوں پر ااستوار ہوچکی ہے اور کس جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، انشااللہ سینیٹ کے انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے  کہا کہ   حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی باتیں روز بدلتی رہتی ہیں، ان کی کوئی مستقل بات نہیں ہے، آصف علی زرداری اور عمران خان انتخابات کا انتظار کر لیں اور پاکستانی عوام کو فیصلے کا موقع دیں، پاکستان نے امریکہ کے تحفظات کا واضح جواب دے دیا، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے لڑی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے ، بھارتی وزیراعظم سے سائیڈ لائن میٹنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ سینیٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات رواں سال جولائی میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی یہ خواہش ضرور ہو سکتی ہے کہ ان انتخابات میں تاخیر کی جائے لیکن ملک میں عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔



متعللقہ خبریں