وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں : نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں۔

873519
وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں : نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں۔

لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے اور شہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہمارا آپس میں پیار کا رشتہ ہے اور شہبازشریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف بھی نہیں کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیوں کہ انہیں انتظامی امور کا وسیع تجریہ ہے۔ نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ ایک دو لوگ آپ کے نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو نہیں صرف ایک ہی ہیں لیکن وہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات، پارٹی امور، آئندہ انتخابات اور زیر سماعت مقدمات سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر کو فاٹا اصلاحات سے متعلق کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا 2018 انتخابات کا سال ہے۔ عوام اور کارکنوں  سے رابطے میں  تیزی لائی جائے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے احتساب کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا  اور ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  نے نوازشریف کے بیان  پر  رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ   نواز شریف کیسے اگلے وزیراعظم کا فیصلہ کرسکتے ہیں، اگلا وزیراعظم شہباز شریف ہوگا یا بلاول بھٹو یا عمران خان، یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ لکھیں گے اور پیپلز پارٹی ہی فاٹا کو اس کے حقوق دلائے گی۔



متعللقہ خبریں