کئی سالوں بعد آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کےدرمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف کے مشن سے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے نتیجے  میں  امسال  اسلام آباد میں آئی ایم  ایف کے وفد کے ساتھ  مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

861386
کئی سالوں بعد آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کےدرمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر آئی ایم ایف کا جائزاتی وفد  آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف کے مشن سے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے نتیجے  میں  امسال  اسلام آباد میں آئی ایم  ایف کے وفد کے ساتھ  مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل پاکستانی وفد آئی ایم ایف کے ساتھ ہر سہ ماہی کے آخر میں پاکستانی اقتصادی عہدیدار دبئی جاکر مذاکرات کیا کرتے تھے ۔ یہ سلسلہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے شروع میں غیرمحفوظ قرار دینے کے باعث شروع کیا گیا ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف مشن کو اسلام آباد آکر ٹیکس سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی دعوت دی ،ان کی اس دعوت پر آئی ایم ایف جائزہ مشن کئی سالوں بعد پہلی بار آج 5 دسمبر 2017 کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ میں یہ مشن کم وبیش سات روز تک پاکستان کی مالی سال 2017-18کی اقتصادی کارکردگی کی چھان پھٹک ریکارڈ سے کرے گا۔ کراچی سے گورنر وڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اسلام آبادآرہے ہیں باقی تمام عہدیدار اسلام آباد میں ہی موجود ہیں جو آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ٹیبل ٹاک ریکارڈ کے ساتھ کریں گے۔

یہ مذاکرات منگل ،بدھ، جمعرات اور جمعہ کو جاری رکھے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں