جسے عوام پلس کرے اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا: نواز شریف

ایسے فیصلے انتشار پیدا کرتے ہیں لیکن اب فیصلے ووٹ سے ہوں گے، حکومتیں ووٹ سے آئیں اور جائیں، اس بارے میں عوام کو 2018 میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا، ایسا مضبوط فیصلہ کہ جسے نہ تو مارشل لاء تبدیل کر سکے اور نہ ہی چار پانچ لوگ: نواز شریف

860260
جسے عوام پلس کرے اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا ملّی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید کی 44 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا فیصلہ کرنے والے ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ،  میں پوچھتا ہوں کہ جب پیسہ نہیں کھایا تو  کس بنیاد پر ایک وزیر اعظم کو بے دخل کر سکتے ہو؟

نواز شریف نے کہا کہ ایسے فیصلے انتشار پیدا کرتے ہیں لیکن  اب فیصلے ووٹ سے ہوں گے ۔ حکومتیں ووٹ سے آئیں اور جائیں  اس بارے میں عوام کو 2018 میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا، ایسا مضبوط فیصلہ کہ جسے نہ تو مارشل لاء تبدیل کر سکے اور نہ ہی چار پانچ لوگ۔

انہوں نے کہا کہ جسے عوام پلس کرے اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔ بلوچستان کے عوام نے کبھی پاکستان کا پرچم جھکنے نہیں دیا۔ پشتون خوا میپ اور مسلم لیگ نون   نظریاتی رشتے میں منسلک ہیں کرکٹر خان سے پشاور میں میٹرو بس نہیں بن سکی  لیکن ہمیں موقع ملا تو کوئٹہ میں میٹرو بس بنائیں گے ۔ ناچنے گانے والے 2018 میں فارغ ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں