پاک-ترک سفارتی تعلقات کے 70 سال،یادگاری ٹکٹوں کا اجرا

پاک -ترک سفارتی تعلقات کے قیام کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹس پر مشتمل سووینئر شیٹ جاری کی جا رہی ہے

843553
پاک-ترک سفارتی تعلقات کے 70 سال،یادگاری ٹکٹوں کا اجرا

پاک -ترک سفارتی تعلقات کے قیام کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹس پر مشتمل سووینئر شیٹ جاری کی جا رہی ہے۔

محکمہ ڈاک کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70برس ہوگئے ہیں، اس موقع پر پاکستان پوسٹ نے ایک یادگاری سوونیئرشیٹ جاری کی ہے، جس پر دس، دس روپے مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ شائع کیے گئے ہیں۔

یہ ٹکٹ  جمعرات 9نومبر سے ملک کے اہم ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔

 اسی طرح   ترک محکمہ ڈاک نے  سفارتی تعللقات کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی میں بھی یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیاہے جن  پر ترکی کے قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصاویر   ہونگی ۔

یہ ڈاک ٹکٹ بھی 9 نومبر سے  ترکی  کے ڈاک خانوں سے دستیاب  ہونگے۔



متعللقہ خبریں