سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی جب کہ نامزد ملزم مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے

830267
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم  نواز اور کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائدکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی جب کہ نامزد ملزم مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

نواز شریف پر فرد جرم ان کی عدم موجودگی میں عائد کی گئی،نواز شریف پر فرد جرم ان کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائدکی گئی،نیب قانون کی شق17سی کےتحت ملزم کی غیرحاضری کے باوجود فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی جبکہ عدالت نے مریم نواز کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک کارروائی روکی جائے۔

نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں تاہم ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندہ ظافر خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں