پاکستان نے شمالی عراق میں کرد علاقائی انتظامیہ کے ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا

پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان عراق کی علاقائی سالمیت  کی بھر پو  حمایت کرتا ہے  اور  وہ اس  اقدام کی مخالفت کرے گا جس سے عراق کی سالمیت کو کوئی نقصان پہنچتا ہو

818075
پاکستان نے  شمالی عراق میں  کرد علاقائی انتظامیہ کے ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا

پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان عراق کی علاقائی سالمیت  کی بھر پو  حمایت کرتا ہے  اور  وہ اس  اقدام کی مخالفت کرے گا جس سے عراق کی سالمیت کو کوئی نقصان پہنچتا ہو۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے شمالی عراق  میں 25 ستمبر کو عاق سے علیحدگی اور  شمالی کردستان  کو  اییک الگ مملکت بنانے کے موضوع پر  ریفرنڈم کروایا گیا تھا جس میں شمالی عراق کے  کے عوام کی بھاری اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔

 

 



متعللقہ خبریں