حکومت فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے: حاقان عباسی

اجلاس میں وزیراعظم نے فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے اور قبائلی علاقوں کے افراد کو سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں کی سطح پر لانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

815801
حکومت فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے: حاقان عباسی

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے اور عارضی بے گھر افراد کی مکمل بحالی حکومت کی اہم ترجیح ہے،قبائلی علاقوں کے لوگوں نے عسکریت پسندی کے خلاف بہت بڑی قیمت ادا کی ہے اور قومی کاز کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت سیفران کی جانب سے وزیراعظم آفس میں دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے اور قبائلی علاقوں کے افراد کو سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں کی سطح پر لانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2 لاکھ 37 ہزار بے گھر خاندانوں میں سے صرف 16 ہزار خاندان کی بحالی باقی ہے، انہیں آگاہ کیا گیا کہ بے گھر افراد کی بحالی میں اب تک 52 ارب 87 کروڑ 4 لاکھ خرچ کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے بے گھر افراد کی بحالی کیلئے اب تک کی جانے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت 14 لاکھ رجسٹرڈ اور تقریباً 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رضا کارانہ وطن واپسی پروگرام کے تحت محض 6 لاکھ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں