بھارت کی ورکنگ باونڈری اور کشمیر میں جارحیت بزدلانہ کاروائیاں ہیں

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ورکنگ باؤنڈری  پر  بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی اسپتال میں عیادت کرتے ہوئے اہم اعلان کیے

812687
بھارت کی ورکنگ باونڈری اور کشمیر میں جارحیت بزدلانہ کاروائیاں ہیں

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ورکنگ باؤنڈری کی رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنا کر رعب جمانا بھارت کی ایک  بھول ہے، یہ جس زبان میں بات کرے گا اس کا جواب اسی  طریقے سے دیا جائیگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ورکنگ باؤنڈری  پر  بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی اسپتال میں عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی  دعا  کی۔

اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا  کہ جب بھی مسئلہ کشمیر  کو عالمی سطح پر اٹھایا جاتا ہے   تو بھارت اس جیسی بزدلانہ  کارروائیوں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ کسی اور جانب  ہٹانے کی کوشش میں رہتا ہے۔ یہ نہتے لوگوں کو نشانہ بناتا ہے  تاہم اس کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ  جارحیت سے  کشمیریوں کی  حق بجانب آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان بھی  مقبوضہ کشمیر یوں کے حقوق کے دفاع میں  اپنی کوششیں صرف کرتا رہے گا۔۔

احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یا ورکنگ باؤنڈری پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا   ایک بزدلانہ حرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ حکومت متاثرین کا تمام نقصان پورا کرنے کے لئے جائزہ لے رہی ہے

 

 



متعللقہ خبریں