روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی،پاکستانی پارلیمان میں مذمتی قرار داد کی منظوری

پاکستانی پارلیمان  میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف  قتل و    غارت گری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

802813
روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی،پاکستانی پارلیمان میں مذمتی قرار داد کی منظوری

پاکستانی پارلیمان  میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف  قتل و    غارت گری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اس  قرارداد پر حزب اختلاف کے رہنما  خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور سمیت دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان ،میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، حکومت میانمار سے  مطالبہ ہے کہ وہ  یہ مسئلہ فوری حل کرائے اور  عالمی برادری  اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے میانمار میں قتل عام رکوائے۔

قرارداد میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمسائیہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے اور عالمی برادری واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔



متعللقہ خبریں