الیکشن کمیشن کا این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم

سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے پر الیکشن کمیشن سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ، ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات رہے گی

795664
الیکشن کمیشن کا این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیاہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر فوج تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 اطلاعات  کے مطابق ریٹرننگ افسر نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے پر الیکشن کمیشن سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ، ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات رہے گی اور فوجی جوان ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں گے۔فوج کے کمانڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن نے پولیس کو بھی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ،اس نشست پر ن لیگ کی جانب سے کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد، پیپلزپارٹی کے فیصل میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہوں گے اوراین اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں