جمہوریت نہیں نوازشریف کی سیاست خطرے میں ہے: سابق صدر آصف علی زرداری

آصف علی زرداری نےکہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، اس وقت جمہوریت نہیں بلکہ نوازشریف کی ذات کو خطرہ ہے، اقتدار میں رہ کر62، 63، گرینڈنیشنل ڈائیلاگ اور معاہدہ کیوں یاد نہیں آیا؟نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اوراقتدار میں الگ ہوتی ہیں

791579
جمہوریت نہیں نوازشریف کی سیاست خطرے میں ہے: سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پالیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت نہیں نوازشریف کی سیاست خطرے میں ہے ، اب ساتھ نہیں دینگے ، نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ ہی رکھنا چاہتا ہوں۔  

انہوں نے کہا کہ  گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، اس وقت جمہوریت نہیں بلکہ نوازشریف کی ذات کو خطرہ ہے، اقتدار میں رہ کر62، 63، گرینڈنیشنل ڈائیلاگ اور نیاعمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیںآیا؟نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہے ، آج مشکل کا شکار ہیں تو انہیں سب باتیں یاد آرہی ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا جس ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری بھی لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے این اے 120؍ کے انتخاب، آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں منعقد اجلاس کی صدارت کی جس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما موجود تھے آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو آج (جمعرات کو )پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف سے رابطہ ہےنہ رکھنا چاہتا ہوں،جمہوریت نہیں انکی ذات خطرے میں ہے۔ نواز شریف سے رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلا گ کیسا؟ آصف زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف جب  اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں‘  نواز شریف کو اقتدار میں62،63 ، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ یاد کیوں نہیں آیا۔

 



متعللقہ خبریں