افغانستان میں یرغمال بنائے جانے والے دو پاکستانی سفارتکاروں کی رہائی کی داستان

افغانستان میں ماہ جون میں یر غمال بنائے جانے والے دو پاکستانی سفارتکاروں کو رہا کروا لیا گیا ہے ۔

778725
افغانستان میں یرغمال بنائے جانے والے دو پاکستانی سفارتکاروں کی رہائی کی داستان

افغانستان میں ماہ جون میں یر غمال بنائے جانے والے دو پاکستانی سفارتکاروں کو رہا کروا لیا گیا ہے ۔

  وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے میں فرائض انجام دینےوالے دو سفارتکاروں کو افغان سلامتی قوتوں   نے اپریشن کرتے ہوئے رہا کروا لیا ہے ۔  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستانی سفیر کو بذات خود  فون پر ان کی رہائی کی  خبر دی ۔ بعد میں سفارتکاروں کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ۔  توقع ہے کہ ان سفارتکاروں کو جلد ہی پاکستان بھیج دیا جائے گا ۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی سیکریٹری تحمینہ جنجوعہ نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سفارتکاروں کی رہائی میں مد د پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم فی الحال مزید کوئی تفصيل نہیں دی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے آزاد کرائے جانے والے سفارت کاروں کے اغوا میں کس گروپ کا ہاتھ تھا۔ ۔

 یاد رہے کہ  جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے میں فرائض انجام دینےوالے دو سفارتکار 18 جون سے لاپتہ  تھے ۔ یہ سفارتکار جلال آباد سے پاکستان واپس جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں