حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہو گئی، پانامہ کیس کے فیصلے کے بے چینی سے انتظار ہے : بلاول بھٹو

اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ بولے، ڈرگ روڈ انڈر پاس کم وقت میں 660 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہوا، دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی جلد کریں گے

775692
حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہو گئی، پانامہ کیس کے فیصلے کے بے چینی سے انتظار ہے : بلاول بھٹو

 شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ انڈر پاس کے افتتاح کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم نواز شریک کے خلاف نعرے لگوا دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ شریف فیملی نے کرپشن کی، اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ بولے، ڈرگ روڈ انڈر پاس کم وقت میں 660 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہوا، دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی جلد کریں گے۔ تقریب میں کارکنان کی جانب سے روایتی بدنظمی بھی دیکھی گئی۔ تقریب شروع ہوئی تو جیالے منتظمین سے بھی گتھم گتھا ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔  



متعللقہ خبریں