ہر پاکستانی ہمارے لیے برابر ہے:جنرل باجوہ

پاک چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہنے پارہ چنار میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی ہمارا بھائی اور آپ ہی ہماری طاقت ہیں ،ہر پاکستانی میرے لیے برابر ہے ،چاہے وہ غیر مسلم ہے

762539
ہر پاکستانی ہمارے لیے برابر ہے:جنرل باجوہ

پاک چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد عمائدین نے دھرنا ختم کر دیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار میں آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ہمارا بھائی اور آپ ہی ہماری طاقت ہیں ،ہر پاکستانی میرے لیے برابر ہے ،چاہے وہ غیر مسلم ہے ،پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے ،اس کا ایک ایک انچ اور ایک ایک فرد ہمارے لیے اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے عزم کو کمزور اور ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے ۔جب دھماکہ ہوا تو میں ترکی میں تھا اسی وقت واپس پہنچ گیا ،غیر ملکی دورے اور خراب موسم کے باعث پارا چنار آنے میں دیر ہوئی ۔داعش کے خطرے کے خلاف ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ،،افغانستان کی طرف سے بھی خطرات ہیں جہاں داعش مستحکم ہو رہی ہے ،بحیثیت قوم دہشتگردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں ہیں ،ہم ہر صورت کامیاب ہوں گے ،سلامتی  کیلئے پارا چنار میں بھی اضارفی نفری بھیجی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج فاٹو کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کی حمایت کر تی ہے ۔
دوسری جانب قبائلی رہنما علامہ مزمل حسین کا کہناہے کہ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کو شہید پیکج اور سرکاری نوکری دی جائے گی ۔علامہ مزمل حسین کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے متاثر ین کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر پیکج دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ شہید پارک پاراچنار میں ہزاروں لوگ قبائلی عمائدین اور علماء کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے تھے۔

پاراچنار شہر کے طوری مارکیٹ میں ہونے والے دو خودکش حملوں اور احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں۔ ان واقعات کے خلاف8روز سے شہر کے تمام کاروباری ادارے بھی بند پڑے ہیں۔تاہم آرمی چیف سے ملاقات کے بعد قبائلی عمائدین نے دھرنہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

 



متعللقہ خبریں