ہم دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر ہی دم لیں گے، سربراہ پاک فوج

پاکستان،  آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو اس کی جڑوں  سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں  سے آنکھیں پھیرتے ہوئے  دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی

754555
ہم دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر ہی دم لیں گے، سربراہ پاک فوج

پاک فوج کے   سربراہ   جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا  ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی مسائل کا حل نہیں  بن سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو در پیش  خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں متحدہ  بن کر  قومی سطح پر جواب دینا ہو گا،   ہماری  فوج ہر طرح کے خطرات کا جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پاکستان،  آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو اس کی جڑوں  سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں  سے آنکھیں پھیرتے ہوئے  دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

سربراہ کا کہنا تھا  کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا فرقہ سے تعلق نہیں ہوتا  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی ہے۔



متعللقہ خبریں