اقتصادی راہداری سے افریقہ،ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی: وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے اور اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے

732081
اقتصادی راہداری سے افریقہ،ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی: وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف نےبیلٹ اینڈ فورم سے خطاب کیا۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے۔

وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے اور اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، اس منصوبے کی کوئی جغرافیائی سرحدیں نہیں ہیں، اختلافات سے بالا تر ہو کر بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئے امن کی میراث چھوڑنے کا وقت آگیاہے، ون بیلٹ ون روڈ اقدام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر جانا جائے گا ۔ وہ اتوار کو یہاں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تعاون برائے عمومی خوشحالی ہے۔

 وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر کہاکہ سی پیک منصوبے میں خطے کے تمام ممالک شامل ہو سکتے ہیں اس منصوبے پر سیاست سے گریز کیا جائے ۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ آئیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پر امن مربوط اور ایک دوسرے کاخیال رکھنے والے ہمسائیوں کی طرح رہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے اختلافات سے بالا تر ہو کر بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کو حل کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے امن کی میراث چھوڑیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ امن اور ترقی ساتھ مل جل کرچلنے میں ہی ممکن ہے اور کوئی بھی اقتصادی ترقی کے اہداف علاقائی تعاون کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی امن و سلامتی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دنیا کے65ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی روابطہ  کے لیے چین کی قیادت کے وژن کے معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے افریقہ، ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ون بیلٹ  ون روڈمنصوبہ  شاہراہ ریشم جیسے منصوبے کی یاد تازہ کرتا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ ٹھوسمنصوبہ بندی اور پختہ عزم اقتصادی راہداری کی تکمیل کا ضامن ہے۔



متعللقہ خبریں