پاک ۔ افغان کشیدگی کے خاتمے کی اعلی سطحی کوششیں

صدر افغانستان اشرف غنی نے پاکستانی وزیر اعظم کو ایک خط بھیجتے ہوئے اس حوالے سے اپنی ایک تجویز پیش کی ہے

713159
پاک ۔ افغان کشیدگی کے خاتمے کی اعلی سطحی کوششیں

اطلاع کے مطابق  پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے  قائم کیے گئے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک  خط لکھ کر دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز پیش کی  ہے۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاک افغان پارلیمانی رابطوں کی اشرف غنی کی  اس تجویز کو اسپیکر  قومی اسمبلی ایاز صادق اور دفتر خارجہ کو بھجوا دیا ہے۔ جس کے بعد اسپیکر نے اس سلسلے میں پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ  شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی   اطلاع دی   گئی  ہے کہ  پاکستانی پارلیمانی وفد،  دفتر ِ خارجہ کے حکام کےہمراہ  عنقریب افغانستان کا دورہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں