لاہور، پولیس مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک

ہلاک شد گان میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار بھی شامل تھا، پولیس ایک مجرم کو اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا

708406
لاہور، پولیس مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک

اطلاع کے مطابق لاہور کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم الحرار  کے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مال روڈ دھماکے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ مناواں کے قریب دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خیال رہے کہ رواں برس 13 فروری کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے تھے۔

ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے 2 کلو بارودی مواد، 3 کلاشنکوفیں، 3 پستول اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں