پاک افغان سرحد کو دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا

دو روز کے دوران چوبیس ہزار سے زائد افراد افغانستان گئے ۔ پاکستان کا جذبہ خیرسگالی ، افغان سرحد پر موجود ہزاروں افراد کی مشکلات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز بندش کے بعد سرحد دو روز کے لیے کھولی تھی

688105
پاک افغان سرحد کو دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو مرکزی سرحدی گزر گاہیں دو روز تک کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔

دو روز کے دوران چوبیس ہزار سے زائد افراد افغانستان گئے ۔ پاکستان کا جذبہ خیرسگالی ، افغان سرحد پر موجود ہزاروں افراد کی مشکلات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز بندش کے بعد سرحد دو روز کے لیے کھولی تھی ۔

سرحد پر صرف پاسپورٹ رکھنے والوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں ۔ دو روز مکمل ہونے کے بعد پاک افغان سرحد کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ۔

دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین سرحد گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والے ان متعدد دہشت گردانہ حملوں کے بعد بند کر دی گئی تھی، جن میں ایک سو پچیس سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت بھی زیادہ تر انہی دو سرحدی راستوں سے ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں