افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے موثر نگرانی کے عمل کے باعث ناکام بنا دیا

685158
افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق: آئی ایس پی آر

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے موثر نگرانی کے عمل کے باعث ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آڑ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائیک ثناء اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی نیک محمد اور سپاہی انور شامل ہیں۔

 فورسز کی جوابی فائرنگ سے دس دہشتگرد مارے گئے جبکہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پانچ جوان شہید ہو گئے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی اور دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا نے پر شہدا کی جرات کو سراہا ہے ۔ سرحد پار سے ہو یا اندرون ملک مادر وطن کے سپوت ہر لمحہ ہر آن دندان شکن جواب کے لئے تیار ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی پر شہدا کی جرات کو سراہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مشترکہ خطرہ ہیں ، سرحد پر ان کی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ہوگی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موثر سرحدی سلامتی کیلئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی ضروری ہے ۔ انہوں نے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔  



متعللقہ خبریں