دہشت گردوں کو شکست دینے کیلیے کوئی بھی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا: جنرل قمر جاوید باجوہ

آی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹس کے مطابق آرمی چیف نے سیہون شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی

674403
دہشت گردوں کو شکست دینے کیلیے کوئی بھی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب اور بدلہ لیں گے اور اب کسی کیلیے کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے  کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلیے کوئی بھی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

آی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹس کے مطابق آرمی چیف نے سیہون شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں سے فوری انتقام لیاجائے گاجو بھی دہشت گرد ہیں ان کو چھوڑا نہیں جائے گا۔انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہے، آپ کی فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن واستحکام سے کھیلنا بند کر دیں، ہم تحمل کی موجودہ پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں، افغانستان میں دہشت گرد محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونے اور ہمارے معاشرے میں مایوسی اور بے یقینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپنی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیںگے اوردوسروں سے بھی اسی بات کی توقع کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں