دنیا کی بہترین فوج کے جوانوں کی قیادت کرنے پر فخر ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں جنگ کیلئے مزید سخت بنا دیا ہے ۔ فوجی جوان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے خودکومکمل طورپرتربیت یافتہ بنائیں

657827
دنیا کی بہترین فوج کے جوانوں کی قیادت کرنے پر فخر ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں نے پاک فوج کی قوت و مضبوطی میں بے پناہ اضافہ کیا جو اس کی آپریشنل تیاری کے سلسلے میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان گیریژن میں ایلیٹ اسٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب میں کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملتان کور کے جوانوں کی شرکت کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں جنگ کیلئے مزید سخت بنا دیا ہے ۔ فوجی جوان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے خودکومکمل طورپرتربیت یافتہ بنائیں۔ پاک فوج کے جوان دنیامیں بہترین سپاہی ہیں۔ مجھے اس بہادر اور انتہائی پیشہ ور فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے ملتان گیریژن میں ایلیٹ اسٹرائیک کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگارشہداء پرحاضری دی،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں کور کمانڈر ملتان نے آپریشنل اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ افسروں اورجوانوں سے خطاب میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے فاٹا اور خیبرپختونخوامیں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والی ملتان کورکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ جوانوں کی روایتی جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری قابل ِستائش ہے ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی ملتان آمد پرکور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے ان کا خیر مقدم کیا۔

بل ازیں پاک فوج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کیلئے فاتحہ بھی پڑھی۔

ان کی آمد پر ملتان کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے فوج کی آپریشنل تیاری اور انتظام کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔

 



متعللقہ خبریں