بھارتی آبدوز پاکستانی حدود میں داخل،پاک بحریہ نے پیچھے دھکیل دیا

بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا جو کہ جاسوسی کی غرض سے پاکستان کی سمدنری حدود میں داخل ہوئی تھی

613844
بھارتی آبدوز پاکستانی حدود میں داخل،پاک بحریہ نے پیچھے دھکیل دیا

افواج پاکستان نےبھارت  کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور اس مرتبہ یہ کارنامہ پاک بحریہ نے انجام دیا ہے جس نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب جنوبی علاقے میں موجود تھی اور پاکستان بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پاک بحریہ کے بیڑے  نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا اور پھر اسے سمندر کی سطح پر آنے پر مجبور کیا جس کے بعد اس کا مسلسل تعاقب کرتے ہوئے اسے پاکستانی حدود سے 50 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی سمندر میں دھکیل دیا۔

پاک بحریہ نے چاہتے ہوئے بھی اس آبدوز کو تباہ نہ کیا بلکہ اسے سطح پر لانے کے بعد اسے یہ بتایا بھی گیا کہ ان کی مسلسل  نگرانی کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا پتہ لگا کر اسے پاکستانی حدود سے دور دھکیلنا اینٹی سب میرین اور وار فیئر صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

بھارتی بحریہ اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
 ریٹائرڈکموڈور عبید اللہ نے بتایا  کہ یہ بھارت کی انتہائی مہلک آبدوز 209 تھی جو جرمن ساختہ ہے اور اس میں تربیت یافتہ مسلح دہشت گرد موجود تھے۔ ان دہشت گردوں کو پاکستانی حدود میں داخل کرایا جانا تھا اور ان کا مقصد پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نشانہ بنا تھا۔ 

 



متعللقہ خبریں