مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، تین ماہ سے مسلسل کرفیو نافذ

کشمیریوں کی  نئی  تحریک کی قیادت ایسے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جن کے ہتھیار صرف پتھر ہیں جب کہ دوسری طرف بارود اور چھرے برساتی بھارتی بندوقیں۔  بھارتی ظلم  و ستم کے باعث اب تک ہزاروں نوجوان پیلٹ گنز کے چھروں سے زخمی ہو چکےہیں

584759
مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، تین ماہ  سے مسلسل کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ تین ماہ سے پورے  مقبوضہ کشمیر میں  کرفیو نافذ چلا آرہا ہے اوروادی میں بھارتی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔

کشمیریوں کی  نئی  تحریک کی قیادت ایسے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جن کے ہتھیار صرف پتھر ہیں جب کہ دوسری طرف بارود اور چھرے برساتی بھارتی بندوقیں۔  بھارتی ظلم  و ستم کے باعث اب تک ہزاروں نوجوان پیلٹ گنز کے چھروں سے زخمی ہو چکےہیں اور شہادتوں کا سلسلہ بھی ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ 

دوسری جانب حریت رہنما آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنماؤں کےخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کہ جب کہ آسیہ اندرابی کو بارہ مولا جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے باعث اب تک  100 سے زائد  کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے اب تک 800 سے زائد افراد کی بینائی بھی متاثر ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں