کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھمبر، کیل اور لیپا سیکٹرز کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جو صبح 8 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہی

579428
کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

بھارت نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کر کے دو پاکستانی فوجی شہید کر دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھمبر، کیل اور لیپا سیکٹرز کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جو صبح 8 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہی، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہد اور 9 زخمی ہوئے

 بھارت کی شرانگیزی کا پاک فوج نے موثر جواب دیا ، جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔  بھارت ایل او سی پر مسلسل کشیدگی بڑھا رہا ہے ، دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت خطے کے امن پر کاری وار ہے ۔ یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اوڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔   واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی املاک اور شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔  



متعللقہ خبریں