وزیر نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بیان کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عالمی معاملات میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائیں گے

571920
وزیر نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بیان کریں گے

وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں  اجلاس میں شرکت کی غرض سے  متحدہ  امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

جہاں پر وزیر اعظم 21 ستمبر کو اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم فوری رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو تعاون ادا کرنے پر زور دیں گے ۔ بحیثیت وزیراعظم یہ  ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چوتھا خطاب ہو گا ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم امن وسلامتی سے متعلق عالمی معاملات میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائیں گے ۔ ہندوستان میڈیا کے مطابق ہندوستان نے بھی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کو مناسب جواب دینے کے تیاری کرلی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی نمائندوں اور حریت رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کشمیری رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے خطاب میں کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

 وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگز میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات کرینگے ۔ وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے بھی ملاقات کرینگے ۔



متعللقہ خبریں