قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعروں، میڈیا دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں

563827
قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان مخالف نعرے لگانے پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعروں، میڈیا دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایوان پر تشدد اقدامات کا مخالف ہے۔ وفاقی وزیر کی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرار داد جمع کرا دی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ متحدہ رہنما اور کارکن محب وطن ہیں ، قرار داد میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔

قرار داد رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس پر ایم کیو ایم کے 22 اراکین قومی اسمبلی کے دستخط ہیں ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایم پاکستان ہرقسم کے جرائم اور دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے ، حکومت پاکستان اور ادارے کھلے دل سے ایم کیو ایم کا خیر مقدم کریں ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کارکنان محب وطن پاکستانی ہیں ، ایم کیو ایم کے پیروکار پاکستان بنانے والوں کے بچے ہیں ، قرارداد میں پارلیمنٹ، مسلح افواج، عدلیہ اور میڈیا کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کا پارٹی آئین تبدیل دیا گیا جس کے مطابق متحدہ اب اپنے فیصلوں پر بانی سے رہنمائی نہیں لے گی۔ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعروں کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔



متعللقہ خبریں