سانحہ کوئٹہ کے ہلاک شدگان کی تعداد 74 ہو گئی

اس حملے کی ذمہ داری الحرار گروپ اور داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے اپنے سر لی ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی

551045
سانحہ کوئٹہ کے ہلاک شدگان کی تعداد 74 ہو گئی

گزشتہ دونوں کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے ایڈوکیٹ فیض اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گئے ، جس کے بعد بم  دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والا فیض اللہ ایڈووکیٹ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا ۔ دوسری جانب 40 سے زائد زخمی کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ وکلاء کی جانب سے تاحال احتجاج اور تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 8 اگست کو بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کو قتل کردیا گیا تھا، جن کی میت کے ساتھ بڑی تعداد میں وکلاء سول ہسپتال پہنچے تھے کہ اسی دوران شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر دھماکا ہوا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار نے  اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا،  لیکن  بعدازاں داعش نے بھی خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کر ڈالا تھا۔



متعللقہ خبریں