کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 13 افراد ہلاک

بارش کے باعث شہر کے  بیشتر محلوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

546199
کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں  گزشتہ دو دنوں سے  بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

 بارش کے باعث شہر کے  بیشتر محلوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  اس کے ساتھ  ساتھ رسل ورسائل کا نظام  بھی رک گیا ہے۔

بلدیہ ٹاؤن میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رحمت کی بارش کراچی والوں کے لئے زحمت نہیں بننی چاہیے، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ متعدد پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔  کراچی کو کل سے اب تک 80 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا، دھابیجی گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تاحال بند ہے اس لئے پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کیا جائے

 



متعللقہ خبریں