وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملکی امور پر بات چیت

اس ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا گیا،وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سربراہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اورپیشرفت سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی

545468
وزیراعظم نواز شریف اور  جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملکی امور پر بات چیت

پاکستان کے وزیراعظم  میاں محمد  نوازشریف   اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا گیا،وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سربراہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اورپیشرفت سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

 جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کی تفصیلات بھی بتائیں ، جبکہ وزیر اعظم نے ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونیوالی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی ، جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔ دریں اثناوزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں بعد ازاں شہباز شریف بھی شریک ہوگئے ،پھر اس دوران پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشنز پربات چیت ہوئی۔



متعللقہ خبریں