افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ پاکستانی اور ایک روسی باشندہ سوار تھا۔ ہیلی کاپٹر نے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پشاور سے اڑان بھری تھی۔ ہیلی کاپٹر کا ٹیل نمبر اے پی بی ڈی جی ایف ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 5 افسروں سمیت 7 افراد سوار تھے

545639
افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

افغانستان  کے صوبے لوگر  میں ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع  ملی ہے۔

لوگر کے گورنر  کے ترجمان  سلیم صالح  کے مطابق یہ ہیلی کاپٹرطالبان کے زیر کنٹرول علاقے     عذرا  میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ پاکستانی اور ایک روسی باشندہ سوار تھا۔ ہیلی کاپٹر نے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پشاور سے اڑان بھری تھی۔ ہیلی کاپٹر کا ٹیل نمبر اے پی بی ڈی جی ایف ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 5 افسروں سمیت 7 افراد سوار تھے۔

اس حادثے کی  تصدیق افغانستان میں پاکستان کے سفارت کانے۷ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

طالبان کی جانب سے ابھی تک اس موضوع کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں