جنرل راحیل شریف کی قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلمان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں ۔

538859
جنرل راحیل شریف کی قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلمان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عالمی برادری اور مسلم امہ پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ مسلم امہ دہشتگردی کی لعنت سے متحد ہو کر مقابلہ کرے ۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جامعہ الازہر کے سربراہ احمد الطیب سے ملاقات کی ۔ شیخ الازہر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلم نوجوانوں پر زور دیا کہ انہیں روشن خیالی ، تکنیکی ترقی، جدت اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنی توانائیاں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔  انھوں نے  مصر کی اسپیشل فورسز کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا اور مشقیں دیکھیں  اور  فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا ۔



متعللقہ خبریں