آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نے میدان مار لیا

ن لیگ32نشستوں کیساتھ سب سے آگے ،مسلم کانفرنس 3، تحریک انصاف ، پی پی ،2،2جبکہ پی پی جموں ایک اور آزاد لڑنیوالا سابق وزیر کامیاب، پیپلز پارٹی کے 13سابق وزراء اور اسپیکر کو شکست

534941
آزاد کشمیر کے  انتخابات میں مسلم لیگ نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا۔

ن لیگ32نشستوں کیساتھ سب سے آگے ،مسلم کانفرنس 3، تحریک انصاف ، پی پی ،2،2جبکہ پی پی جموں ایک اور آزاد لڑنیوالا سابق وزیر کامیاب، پیپلز پارٹی کے 13سابق وزراء اور اسپیکر کو شکست

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے  ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کے بہنوئی چوہدری اشرف بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سے ہار گئے۔

ضلع بھمبر میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق اور پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل وقار نون بالترتیب بھمبر سٹی اور برنالہ سے کامیاب ہوئے۔

ضلع پونچھ کی 10 سیٹوں میں سے 9 پر مسلم لیگ (ن) یا ان کے اتحادی جے کے پی پی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

فوج نے آزاد جموں و کمشیر کے انتخابات میں غیر معمولی حصہ لیا، فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا تھا اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

متعللقہ خبریں